پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں: جرمن سفیر الفریڈ گرناس

جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی جانب سے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر ایک تقرب کا انعقاد کیا گیا۔

جرمن سفیر الفریڈ گرناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1951ء میں جرمنی اور پاکستان کے تعلقات قائم ہوئے، جنگ کے بعد پاکستان جرمنی میں سفارتخانہ قائم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پاکستان کے ساتھ مل کر مکمل کیے جا رہے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں۔

جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بہترین اور دلچسپ ملک ہے لیکن سرمایہ کاری کے لیے اس وقت ماحول سازگار نہیں ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں معیشت کا پہیہ کم رفتار سے چل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.