منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

بجلی کے صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑنے کا امکان

ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔

ڈسکوز  کی درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔

ڈسکوز کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔

دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.