پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس کریگی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم آج کولکتہ میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دن 2 سے شام 5 بجے تک پریکٹس کرے گی۔

فاسٹ بولر حسن علی بخار سےصحت یاب ہو گئے ہیں، انہیں چنئی میں بخار ہو گیا تھا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں مدِمقابل آئیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش اب تک 6، 6 میچز کھیل لیے ہیں۔

قومی ٹیم 2 میچز جیت سکی ہے جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم 1 میچ میں کامیاب ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.