منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

ٹریکٹر کا کرتب نوجوان کی جان لے گیا، ویڈیو وائرل

کرتب بازی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اس وقت جب کرتب دکھانے والا اس میں غفلت کا مظاہرہ کرے۔ 

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب میں پیش آیا جب ٹریکٹر نے 29 سالہ شخص کو کچل دیا۔ 

مذکورہ واقعہ ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور میں پیش آیا، جب آنجہانی شخص کرتب دکھاتا ہوا ٹریکٹر پر چڑھنے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں وہ سلپ ہوکر ٹریکٹر کے نیچے آگیا جس نے اسے روند ڈالا۔ 

اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ آنجہانی شخص کی شناخت سکھمندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.