اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کی ٹرولنگ

بھارتی ٹیم کے ورلڈ کلاس بیٹر ویرات کوہلی کی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہونے لگی ہے۔ 

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ء کے  29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے بڑے ہی مایوس کن انداز میں سفر شروع کیا تھا، جس میں بھارتی ٹیم شروع سے ہی انگلش بولنگ کے سامنے دباؤ کا شکار رہی، اس کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 40 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارتی ٹیم کے بیٹرز  شبمن گل 9، ویرات کوہلی صفر اور شریاس ائیّر 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر اننگز کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا تھا۔

بھارتی ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی جب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ  ہوئے تو انگلینڈ کی بارمی آرمی نے انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔

بارمی آرمی کی جانب سے ویرات کوہلی کو ٹرول کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے ایک میم بھی شیئر کی۔ 

بھارتی ٹیم کی جانب سے شُبمن گل پہلے  کھلاڑی تھے جو  26 کے اسکور پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد بھارت کو ایک بڑے نقصان کا سامنا ویرات کوہلی کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو صفر پر آؤٹ ہوگئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ویرات کوہلی اس سال میں پہلی مرتبہ ڈک آؤٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 230 رنز کا نسبتاً آسان ہدف دیے جانے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم اسے حاصل نہ کرسکی اور 129 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد 100 رنز سے شکست کھا گئی۔

انگلینڈ کی میگا ایونٹ میں یہ لگاتار چوتھی جبکہ مجموعی طور پر پانچویں شکست ہے۔ یوں انگلینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.