پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

گلگت، اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال

گلگت اور اسکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آج 6 پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔

پی آئی اے فلائٹ شیڈول کے مطابق پروازیں پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی۔ 

اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 بھی آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی شیڈول پر ہیں۔

اسلام آباد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے حالیہ…

پی آئی اے میں ہنگامی صورتِ حال کی وجہ سے کئی روز سے پروازیں منسوخ تھیں، منسوخی کی وجہ سے سیکڑوں ملکی، غیرملکی سیاہ اسکردو اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، گلگت اور اسکردو کی پروازیں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.