پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

فلسطینیوں کیلئے مظاہرے کرنیوالوں کے ویزا منسوخ کرینگے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کر دیں گے۔ 

ری پبلکن جیوئش اجلاس سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔

ایک اور ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی بولیں جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔

ڈی سانٹیس نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل زندگی اور حماس موت کو اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد بچوں کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شمالی غزہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی ہے، مغربی کنارے میں بھی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.