پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

سعود شکیل پر طنز، عاقب جاوید کو تنقید کا سامنا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل پر طنز کرنے پر سابق کرکٹر عاقب جاوید کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کچھ روز پہلے عاقب جاوید نے سعود شکیل پر طنز  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  جنوبی افریقہ کے پاور ہٹرز کے سامنے ہم یہ پاور ہٹر لائے ہیں۔

سعود شکیل نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہی نصف سنچری اسکور کردی۔

عاقب جاوید کے بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید جیسے کرکٹر کو اپنے جونیئر پر ایسی تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.