جمعرات 17؍ربیع الثانی 1445ھ2؍نومبر2023ء

کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، جہانگیر ترین

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں۔

جہانیاں میں جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دس سال پہلے انہوں نے ملکی ترقی کا منصوبہ بنایا تھا لیکن افسوس وزیراعظم بننے کے بعد ان کو سائیڈ لائن کیا گیا اور ایسے لوگ شامل ہوگئے جو ان کے منصوبے سے ناواقف تھے، اب ہمیں ادھورا منصوبہ مکمل کرنا ہے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں بھی پاکستانی ہیں، ہمیں ان کو دشمن نہیں سمجھنا، ہم کسی کے خلاف محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.