اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگی قائد نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جمعیتِ علمائے اسلام (جے یو آئی) کا ہم سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیو جاری کرنا انتہائی نامناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈیل کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، ن لیگی قائد کو لایا گیا اور کیسز ختم کیے گئے ہیں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ اس طرح الیکشن پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھاندلی والا الیکشن ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.