اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

کراچی: کے ڈی اے کو مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت

سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو کراچی کے علاقے مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔

مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات سے متعق کارروائی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے مجاہد کالونی کے رہائشیوں کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ صرف ان غیر قانونی تعمیرات کو گرایا جائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں۔

سماعت کے دوران نے کے ڈی اے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرایا گیا۔

کے ڈی اے نے رپورٹ میں کہا کہ ماسٹر پلان کے مطابق مجاہد کالونی میں 150 فٹ چوڑے روڈ پر غیر قانونی تعمیرات ہیں۔ 

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ  ماسٹر پلان کے بغیر تعمیرات گرانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.