سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں قائم عباسی شہید اسپتال کی زمین پر تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے اس حوالے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر تعمیرات کی صورتحال کا بتایا جائے کہ منظور شدہ ہیں یا نہیں۔
اس حوالے سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نجی افراد سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے عباسی شہید اسپتال کی جگہ تعمیرات کر رہے ہیں۔
ندیم خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ رفاہی پلاٹس پر ایسی تعمیرات ممکن نہیں، ایس بی سی اے سے متعدد بار رابطہ کیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں سیکریٹری بلدیات، ڈی جی ایس بی سی اے اور ڈی جی کے ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے حکومت سندھ سمیت فریقین کو 31 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
Comments are closed.