غزہ: اسرائیلی بربریت کا سلسلہ رک نہ سکا، صیہونی فورسز کے حملوں سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار326 ہو گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ پر مسلسل بمباری سے شہید ہونے والوں میں 3 ہزار کے قریب بچے جبکہ 17 سو سے زائد خواتین اور 397 معمر افراد شامل ہیں۔ صیہونی فورسز کے حملوں میں اب تک 17 ہزار 439 افراد زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں جبکہ 7 اکتوبر کے بعد سے لاپتہ افراد کی تعداد 1600 سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 ہسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے ریاض منصور نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیل اب بھی غزہ پر خوفناک بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ کی پٹی میں پورے پورے محلے تباہ ہو گئے اور خاندانوں کے خاندان ملیا میٹ کر دیے گئے ہیں، عبادت گاہیں اور یو این آر ڈبلیو اے کے اسکول بھی اسرائیلی بمباری سے محفوظ نہیں رہے۔
Comments are closed.