ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کی رات 11بج کر 02 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.