جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

کوہاٹ سے ملنے والی 16لاشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں

کوہاٹ کے علاقے  سے گزشتہ روز ملنے والی 16 لاشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں۔

شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں 16 لاشوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی، عارف احمد زئی اور انجنئیر امیر مقام نے شرکت کی۔

شوکت یوسف زئی نے جاں بحق افراد کے ورثاء کو 26 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔

جوا کی کے پہاڑی علاقے میں مارچ 2012 میں اجتماعی قبروں سے 50سے زائد لاشیں ملی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ کے پہاڑی علاقے بوبو خیل میں اجتماعی قبر برآمد ہوئی تھی جس سے 16 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.