اتوار 13؍ربیع الثانی 1445ھ29؍اکتوبر 2023ء

ایف آئی اے نے صابر حمید کے خلاف انکوائری بند کردی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری بند کردی۔

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لاء نے انکوائری بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے کلیئرنس لیٹر جاری کردیا گیا، جس میں ایف آئی اے نے صابر حمید کے ٹیکس، پراپرٹی دستاویزات کو درست تسلیم کیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ صابر حمید دیانتدار بزنس مین ہیں، ان کی شہرت و نیک نامی کےسبھی مداح ہیں، ایف آئی اے نے لاہور کی مشہور کاروباری شخصیت صابر حمید کے خلاف انکوائری کی، مخالفین کے الزامات کے کوئی شواہد نہ ملنے پر انکوائری بند کر دی گئی۔

صابر حمید ہر پیشی پر ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوتے رہے، طلب کی گئی تمام دستاویزات فراہم کیں، انہوں نے مالی سال 2022 تک کے ٹیکس گوشواروں کی دستاویزات بھی ایف آئی اے کو فراہم کیں۔

صابر حمید نےاندرون اور بیرون ملک اپنی املاک کی دستاویزات ایف آئی اے انکوائری ٹیم کو دیں۔

ان تمام دستاویزات کی ایف آئی اے کے ماہر تفتیش کنندگان نے تفصیلی چیکنگ کی، ایف آئی اے نے ہر طرح سے اسکروٹنی کی، جس کے بعد صابر حمید کو کلیئر کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.