ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

مولانا فضل الرحمٰن 3 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تین روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، 29 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جے یو آئی ف بلوچستان کے امیر اور سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے جیو نیوز کو بتایا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تین روزہ دورے پر ہفتہ کی صبح کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمٰن 29 اکتوبر کو پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں صوبے بھر سے پارٹی کارکن اور عوام شرکت کریں گے، کانفرنس میں فلسطین کا نمائندہ وفد بھی شریک ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.