پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ہدف کے تعاقب کے انداز میں مزید بہتری لانا ہوگی، ٹیمبا باوما

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا ہے کہ ہدف کے تعاقب کے انداز میں مزید بہتری لانا ہوگی، بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے۔

چنئی میں پاکستان کے خلاف میچ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیمبا باوما نے کہا کہ آخری لمحات میں کیشو مہاراج نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ بیٹرز کو ڈیتھ اوورز میں مزید بہتر بیٹنگ کرنا ہوگی، ہم نے ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی کی تھی۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.