جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے، عرفان پٹھان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ پر تبصرہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا کہ جنوبی افریقا سے میچ میں 2 فیصلے پاکستان کے خلاف گئے۔

 عرفان پٹھان نے کہا کہ ایک وائیڈ بال اور ایک ایل بی ڈبلیو کا فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں گیا۔

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقا کی قسمت اچھی رہی، ورلڈ کپ کا بہترین میچ ہوا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قانون تبدیل کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، 271 رنز کا ہدف جنوبی افریقا ٹیم نے 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.