جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

میئر لندن صادق خان کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں صادق خان نے کہا کہ لندن میں رہنے والوں کے خاندان کے افراد غزہ میں تشدد، ہلاکتوں کا شکار ہو رہے ہیں، اس لیے انٹرنیشنل کمیونٹی کے ساتھ آواز ملا کر جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

صادق خان نے کہا کہ اسرائیل انہیں ہدف بنائے جو 7 اکتوبر کے حملے کے ذمہ دار ہیں، اسرائیل سمیت کسی کو بھی حق نہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کو توڑے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صادق خان کی اپیل کے بعد لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیئر اسٹارمر پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.