اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، وہ اسلام آباد میں 2012ء سے تعینات ہیں جنہیں 3 مرتبہ توسیع بھی ملی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 6 وزرائے اعظم کے کیسز کی سماعت کی۔
جج محمد بشیر نے نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، چیئرمین پی ٹی آئی، شوکت عزیز اور یوسف رضا گیلانی کے کیسز کی سماعت کی۔
جج محمد بشیر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی بھی سماعت کر چکے ہیں۔
Comments are closed.