جاپان میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں اعلیٰ معیار کی سستی اور کم ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں کی ضرورت ہے۔
جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے سوزوکی موٹر کارپوریشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے سفارت خانۂ پاکستان میں ملاقات کی۔
اس موقع پر سفیرِ پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کم ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی میں ماحول دوست اور کم فیول استعمال کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ماحول دوست اور کم فیول استعمال کرنے والے ذرائع آمد و رفت متعارف کروانے سے پاکستانی عوام کو کم قیمت اور کم ایندھن استعمال کرنے والی ماحول دوست سواریاں میسر آ سکیں گی۔
Comments are closed.