جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہوگا: نگراں وزیر صحت پنجاب

نگراں وزیر صحت پنجاب جمال ناصر نے کہا ہے کہ اگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی، کشمیر باتوں سے آزاد نہیں ہو گا۔

لاہور میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں نگراں وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر شریک ہوئے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کسی بارڈر کی محتاج نہیں ہوتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.