ہفتہ 12؍ربیع الثانی 1445ھ28؍اکتوبر 2023ء

سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف ریفرنس خارج

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف ریفرنس خارج کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کے خلاف ریفرنسز کو ناقابل سماعت ہونے پر خارج کیا گیا، ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا۔

نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022ء سے چیئرمین نیب کےخلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےخلاف شکایتی ریفرنسز 2019ء میں دائر کیے گئے تھے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کےبعد اب چیئرمین نیب کےخلاف شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.