جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

گوجرانوالہ: 3 روز سے لاپتا بچے کی لاش مل گئی

گوجرانوالہ میں 3 روز سے لاپتا 5 سال کے بچے کی لاش مل گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔

پولیس کے مطابق زیادتی اور قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم بچے کا محلے دار ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے زیادتی کا والدین کو بتانے پر بچے کو قتل کیا، اہل خانہ نے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.