مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کی جماعت آپ کو تین بار دھول چٹا چکی ہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے یاسیمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس بار بھی اپنے حلقے سے الیکشن لڑیں گے، آپ اپنی فکر فرمائیں، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں، یہ ابھی معلوم نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جیل کی فرسٹریشن آپ کے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ میں ہمت ہے تو قوم کو بتائیں کہ 9 مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟ یہ بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے، سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ عدلیہ کے ساتھ ساز باز ، خواتین کے استعمال اور نو مئی کی پلاننگ سے متعلق اپنی آڈیوز کا بھی جواب دیں۔
Comments are closed.