خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے کہا ہے کہ صوبے کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں۔
صوبائی نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے ذمہ گزشتہ مالی سال کے 233 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ نگراں وزیر اعظم نے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے۔
احمد رسول بنگش کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جارہی، یہ بات غیر رسمی طور پر زیرِ بحث آئی تھی، نگراں کابینہ نے فروری 2024 تک 4 ماہ کے لیے 529 ارب روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔
Comments are closed.