جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب کر لیا۔

عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر 2 نومبر تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

پولیس پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لے کر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.