منگل15؍ربیع الثانی 1445ھ31؍اکتوبر 2023ء

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل کر دیا گیا، انہیں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نوید کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم لاہور لائی۔

پرویز الہٰی کو ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کے مطابق راہداری ریمانڈ پر لاہور لایا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن ریجن اے میں مقدمہ درج ہے، ان سے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تفتیش کی جائے گی۔

سابق وزیراعلیٰ کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.