بدھ 9؍ربیع الثانی 1445ھ25؍اکتوبر 2023ء

رحمان اللہ گرباز بلے کا تحفہ دینے پر بابر اعظم کے مشکور

افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے بلے کا تحفہ دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں رحمان اللّٰہ گرباز نے بابر اعظم کا حوصلہ بڑھایا اور لکھا کہ آپ مضبوط رہیں اور چمکتے رہیں۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے۔ بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان افغانستان کے میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللّٰہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.