بدھ 9؍ربیع الثانی 1445ھ25؍اکتوبر 2023ء

اعتزاز احسن کی گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سینئر وکیل اعتزاز احسن نے گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

اعتزاز احسن کی جانب سے سپریم کورٹ سے شہریوں کو جبری گُم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

اعتزاز احسن نے استدعا کی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے۔

درخواست میں اعتزاز احسن کی جانب سے وفاق، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جی پولیس اور لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.