بدھ 16؍ربیع الثانی 1445ھ یکم نومبر2023ء

مغربی ممالک فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کے شریک ہیں، ملکہ اردن

اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اردن سمیت پورے مشرق وسطیٰ کے لوگ، غزہ کی تباہی پر دنیا کے ردعمل سے حیران اور مایوس ہیں۔ 

امریکی نیوز چینل سی این این میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے مہلک فضائی حملوں پر مغربی دنیا کے ’دوہرے معیار‘ پر لوگ مایوسی کا شکار ہیں۔ 

اجلاس میں چینی مندوب کا کہنا تھا کہ غزہ میں بڑے انسانی المیے کو روکنا ہماری ترجیح ہے، سب سے پہلے جامع جنگ بندی ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرب دنیا کی نظروں میں مغرب ’شریک جرم‘ ہے، مغربی ممالک غزہ پر حملوں میں اسرائیل کی حمایت کرکے فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں۔

ملکہ رانیہ نے خبردار کیا کہ حماس کو ختم بھی کردیا گیا تو قابض اسرائیل کیخلاف فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.