جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

ساؤتھ افریقا کا موڈ لگ رہا ہے وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے، محمد عامر

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اس بار ساؤتھ افریقا کا موڈ لگ رہا ہے کہ وہ ہم پر رحم نہیں کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں محمد عامر، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور عماد وسیم نے شرکت کی۔

محمد عامر نے کہا کہ آج کل کی کرکٹ ڈیمانڈ کرتی ہے کہ حالات کے مطابق کھیلا جائے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ میں کہتا تھا بس رن آؤٹ نہیں ہونا باقی خیر ہے، آج تک مجھے کسی نے نہیں کہا کیسے کھیلنا ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ مجھے آج تک کسی نے نہیں کہا کہ آہستہ یا تیز کھیلو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.