منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

ن لیگ کو آئی پی پی میں لوگوں کے جانے سے فرق نہیں پڑتا، محسن شاہنواز رانجھا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں جانے والوں کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ووٹ نہیں ملے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں محسن شاہنواز رانجھا اور بیرسٹر گوہر خان نے شرکت کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کو لوگوں کے آئی پی پی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کا اپنا کوئی ووٹ بینک نہیں اور انہیں پی ٹی آئی کا ووٹ ملے گا نہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پنجاب کی نگران کابینہ کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا غیرآئینی اور غیر قانونی ہے۔

اس پر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں اس وقت کی پنجاب میں حکومت سے رجوع کرنے کا کہا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.