بدھ 9؍ربیع الثانی 1445ھ25؍اکتوبر 2023ء

اسرائیل میں گوگل ایپس پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس عارضی طور پر بند

گوگل نے عارضی طور پر اسرائیل میں اپنی ایپس پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس کو بند کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں گوگل میپس اور ویز پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس فی الحال دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ غزہ پر اسرائیل کے ممکنہ زمینی حملے کی تیاری ہے۔

گوگل میپس کے ترجمان نے اسرائیلی نیوز سائٹ گیک ٹائم سے تصدیق کی کہ گوگل نے اپنی میپنگ سروس ایپس پر لائیو ٹریفک کو عارضی طور پر غیر فعال کردیا ہے۔

گوگل میپس کے ترجمان نے مزید کہا کہ "ماضی کی طرح ہم نے خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں مقامی کمیونٹیز کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کی لائیو اپ ڈیٹس کو عارضی طور پر غیر فعال کر دیا ہے۔”

گوگل ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے فیصلے سے قبل علاقائی اور مقامی حکام سمیت دیگر ذرائع سے مشورہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گوگل نے یہ نہیں بتایا کہ آیا غزہ میں بھی ان سروسز کو غیر فعال کیا جائے گا یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.