منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی مہنگی کردی

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی چینی مہنگی کردی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے جبکہ بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ عام صارفین کے لیے فی کلو چینی کی قیمت 155روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کے لیے فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی جبکہ سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.