منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

پاکستان کیخلاف جیت کے بعد افغانستان میں ہوائی فائرنگ، آتشبازی

ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ ختم ہونے کے بعد تقریباً 15 منٹ تک کابل میں جشن کے طور پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو عزت دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پہلی مرتبہ پاکستان کو ون ڈے میچ ہرایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.