منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، مغربی کنارے میں 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 95 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 5 ہزار 87 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں شہید بچوں کی تعداد 2055 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید خواتین کی تعداد 1119 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.