پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

افغانستان سے شکست پر ٹیم کو دکھ ہوا، بابر اعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان سے شکست پر ٹیم کو دکھ ہوا، کرکٹ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

چنئی میں افغانستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ مڈل اوورز میں بھی اسپنرز نے اچھے اوور نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو جیت پر مبارک پیش کرتا ہوں، کوشش ہوگی آگے کے سارے میچز جیتیں۔

پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی بوجھ نہیں ہے، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو صرف اپنی بیٹنگ پر توجہ ہوتی ہے اور جب کپتانی کی باری ہوتی ہے تو کپتانی کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کلک نہیں کر پارہی، فیلڈنگ میں فوکس پورا نہیں ہو پارہا۔ فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی ہے، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں۔ 

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد دباؤ میں لینے والی بات درست نہیں۔

کپتان نے کہا کہ بھارت کے بعد ہم آسٹریلیا سے اچھا کھیلے، پلان پر عمل نہیں کر پا رہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مقامی فینز کی سپورٹ حاصل رہی۔

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میرے خلاف کیا مہم چل رہی ہے؟ میرے علم میں نہیں۔

میچ پریزنٹیشن کے بعد گفتگو کے دوران پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی۔ اس ورلڈ کپ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں جارہی، تینوں شعبوں میں ہماری کارکردگی خراب رہی، افغان ٹیم کو شاندار کھیل پر کریڈٹ جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.