جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کو رہائی دیدی

حماس نے مزید 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی دیدی، دونوں خواتین کی عمریں تقریباً 80 برس ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں خواتین کو رفاہ کراسنگ سے اسرائیل منتقل کردیا گیا جس کی اسرائیلی میڈیا نے بھی تصدیق کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق رہا ہونی والی دونوں خواتین کے شوہر تاحال یرغمال ہیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اس سے پہلے امریکی خاتون اور اس کی بیٹی کو بھی رہائی دے چکی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے پیر کو امدادی سامان کے20 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

شہدا میں 2 ہزار سے زائد بچے اور گیارہ سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر کے بعد برطانوی وزیراعظم نے بھی غزہ کے اسپتال پر حملے میں اسرائیل کو کلین چٹ دے دی ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اسرائیل فلسطین تنازع کو یکطرفہ حل کرنے کوششیں صورتحال بگاڑ سکتی ہیں، اسرائیل فلسطین کشیدگی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.