دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سُن کیے بغیر زخمیوں کے علاج اور آپریشن کیے جارہے ہیں، ٹانگ کی سرجری کے دوران ایک بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔
غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملے مسلسل 17ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے دنیا کی گنجان ترین آبادی غزہ پر ایک رات میں 320 میزائل داغ دیے۔
گزشتہ رات کی بمباری میں 182 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 87 ہوگئی۔
17 روز سے جاری بمباری کے باوجود فلسطینیوں کا حوصلہ قابل دید ہے، غزہ کے اسپتال میں لائی جانے والی بچی کے جسم پر بارود کے اثرات نمایاں نظر آئے، عملے نے توجہ بٹائی تو بچی مسکرا دی۔ 79 سال کی ضعیفہ خود بھی ہنستی مسکراتی رہیں اور عملے کو مشغول رکھا۔
Comments are closed.