منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

ایسا لگ رہا تھا نواز شریف اپنی سی وی پیش کر رہے تھے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے مینار پاکستان کے جلسے میں ایسا لگ رہا تھا کہ نواز شریف اپنی سی وی پیش کر رہے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، عدالتیں صحیح ہو جائیں تو پاکستان ٹھیک ہو جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان آنے پر ویلکم کرتے ہیں، لیکن بڑی پارٹی کے لیڈر نےجلسے میں الیکشن کی بات نہیں کی، اسٹیٹ اسپانسرڈ جلسے بلا وجہ بڑے ہوتے ہیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بار بار انتقام نہ لینےکی بات کی، ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اپنی سی وی پیش کر رہے ہیں۔

 فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کہہ چکے ہیں مسلم لیگ ن کا میچ فکسڈ ہو چکا ہے، میچ فکسڈ کرنا، سلیکٹ ہونا، بڑا آسان ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا چوتھی بار بھی نواز شریف سلیکٹ ہوکر آنا چاہتے ہیں؟ چاہیے تو یہ کہ مسلم لیگ ن کے قائد اس ملک کو ایک سسٹم دیں، عوام کو حق حکمرانی دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.