منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

شامی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

شام کے وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ 

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطے میں جاری کشیدگی بالخصوص غزہ کی پٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے اور فلسطینی بحران کا عادلانہ اور منصفانہ حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خاجہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے خاتمے کے لئے فلسطینی عوام کے امنگوں کے مطابق مسئلہ کا حل ناگزیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.