پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

بابر اعظم کا رحمان اللّٰہ گرباز کو بیٹ کا تحفہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان ٹیم کے اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو بیٹ کا تحفہ دیا۔ 

میچ کے بعد بابر اعظم نے رحمان اللّٰہ گرباز سے ملاقات کی اور اُنہیں اپنا بیٹ تحفے میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ چنئی میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے اس میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ 

میچ میں رحمان اللّٰہ گرباز نے 65 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.