پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

پاک افغان میچ پر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے آئی سی سی ورلڈکپ میں  کھیلے گئے پاکستان اور افغانستان کے میچ پر تبصرہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں میچ سے متعلق بات کی۔

 شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں نے آج کا پورا میچ دیکھا، افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

چنئی کے پی چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کےلیے 283 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 49ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.