پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی سیکیورٹی رسک قرار

وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی الیکشن کمشین میں پیشی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین  پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں پیشی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور وزارت داخلہ نے اپنے موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنا سیکیورٹی رسک ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو کل الیکشن کمیشن نے ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، جن پر کل فرد جرم عائد ہونا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.