پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

طورخم سرحدی گزرگاہ پر الیکٹرانک ویزا سسٹم نصب کردیا گیا

طورخم سرحدی گزرگاہ پر الیکٹرانک ویزا سسٹم نصب کر دیا گیا۔ خیبر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسرعرفات نے بتایا کہ ای ویزا سسٹم سے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ویریفکیشن سسٹم کو امیگریشن ہال سے زیرو پوائنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ افغانستان سے قانونی طریقے سے آنے والے افراد کیلئے ای ویزا کے ذریعے پاکستان آنا کافی آسان ہوگا اور وہ باآسانی آسکیں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.