پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

عوام پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سے بیزار ہیں، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دونوں سے بیزار ہیں۔

لاہور میں علیم خان کی زیر صدارت آئی پی پی کے ڈویژنل رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی پی پی ترجمان کے مطابق دوران اجلاس پارٹی ڈسپلن کےلیے نوریز شکور، رانا نذیر، چوہدری ظہیر، طالب نکئی اور رانا اسلم پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔

اس موقع پر  صدر آئی پی پی علیم خان نے ڈویژنل رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے اور کہا کہ الیکشن سے متعلق کوئی ابہام نہیں، آئی پی پی کی انتخابی مہم شروع کردی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ستیاناس تو پی ڈی ایم نے سوا ستیاناس کیا، عوام دونوں ہی سے بیزار ہیں۔

علیم خان نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پی کنفوژن کا شکار نہیں، ہم مضبوط اور واضح بیانیہ دے رہے ہیں، عام آدمی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 16 ماہ کی کارکردگی، عام آدمی ن لیگ کے خلاف بیانیہ قبول کرے گا، پارٹی رہنما باہر نکلیں، عام آدمی تک پہنچیں، حقیقی تبدیلی آئے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.