پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس 25 مئی 2017ء کے بعد 51 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز 338 پوائنٹس اضافے سے 51 ہزار 70 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 495 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 51 ہزار 491 رہی۔
حصص بازار میں 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 54 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 433 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.