پیر7؍ربیع الثانی 1445ھ23؍اکتوبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کیلئے دائر درخواست منظور

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 بہنوں سے ملاقات کے لیے دائر کی گئی درخواست منظور ہو گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 بہنوں سے ملاقات کے لیے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تینوں بہنوں کو کل جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔

جج ابوالحسنات نے استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکل بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی تھی کہ ابھی سائیکل لائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل مل گئی ہے تو چلو جان چھوٹ گئی۔

جس پر وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ وکیل سائیکل پر تحریری آرڈر دے دیں، سائیکل ابھی تک نہیں مہیا کی گئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ میڈیا ہٹے گا تو سائیکل دے دیں گے، میڈیا کو جیل کے سامنے کوریج کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

جج ابوالحسنات نے وکیل کو جواب دیا کہ آپ میڈیا کی چھوڑیں اپنی بات کریں، صحافی ہر جگہ پہنچ جائیں گے۔

جج نے عدالتی عملے کو سائیکل سے متعلق تحریری فیصلہ مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.